جموں: جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کو دو پر اسرار دھماکوں میں کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے ان دھماکے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں، ریاست کے ایل جی منوج سنہا نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے حق میں راحت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکے دو گاڑیوں میں ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لینے کے لئے جائے وادات پر پہنچ گئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نروال دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے پچاس ہزار روپیہ فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
منوج سنہا نے کہا ’’اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں قصور واروں کی بزدلی اور مایوسی کی مظہر ہیں، فوری اور ٹھوس اقدام کئے جائیں، مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائے گی اور ان کے کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
Published: undefined
واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پیہلا دھماکہ قریب سوا گیارہ بجے ہوا اور اس کے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب بھارت جوڑ یاترا صوبہ جموں پہنچ گئی ہے اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined