سی بی آئی نے 20 لاکھ روپے کی رشوت خوری معاملے میں این ایچ اے آئی (نیشنل ہائیوے اتھارٹی آف انڈیا) کے دو افسران سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک این ایچ اے آئی کے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے آئی، پی آئی یو، ناگپور ہیں اور دوسرے ڈپٹی جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ہردا (ایم پی) کے ساتھ دو ڈائریکٹر و دو ملازمین ہیں۔ اب تک رشوت کی رقم سمیت تقریباً 1.10 کروڑ روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
Published: undefined
موصولہ خبر کے مطابق سی بی آئی نے این ایچ اے آئی، بھوپال واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کے چار پبلک سرونٹس، کمپنی کے دو ڈائریکٹرس اور ملازمین سمیت پانچ لوگوں و نامعلوم دیگر لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ الزام ہے کہ بھوپال واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کے ڈائریکٹر این ایچ اے آئی کے سڑک پروجیکٹ میں سرٹیفکیٹ جاری کرنے، بلوں کی پروسیسنگ، کام کی ترقی وغیرہ کے بدلے میں این ایچ اے آئی کے ملازمین کو رشوت دے رہے ہیں۔ الزام یہ بھی لگایا گیا کہ کمپنی کا ایک ملازم پروجیکٹ آؤٹر رنگ کے لیے رشوت کے بدلے زیر التوا بلوں کی پروسیسنگ اور تکمیل سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کرنے سمیت زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لیے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے آئی، پی آئی یو، ناگپور کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ناگپور و مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات میں سرکاری ملازمین کو رشوت دینے کا بھی الزام لگا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پچیس لاکھ روپے رشوت ناگپور این ایچ اے آئی، پی آئی یو کے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر کو پہنچائی جانے والی تھی۔
Published: undefined
اس پوری خبر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی بی آئی نے جال بچھایا اور پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کے ذریعہ این ایچ اے آئی کے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر کو 20 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے بعد گرفتار کر لیا۔ ملزمین کے ناگپور، بھوپال اور ہردا سمیت مختلف دفاتر و رہائشوں میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ اس تلاشی کے دوران دیگر قابل اعتراض دستاویزات، ڈیجیٹل سامانوں وغیرہ کے ساتھ کافی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز