نئی دہلی: مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی جاری تحریک کو آج چھ مہینے مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ کسانوں نے ملک کے تمام باشندگان سے حمایت طلب کرتے ہوئے انہیں اپنے گھر اور گاڑیوں پر سیاہ پرچم لہرانے اور مودی حکومت کا پتلا نذر آتش کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ کسانوں کے اس اعلان کے سبب دہلی پولیس متحرک ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آنے پائے۔
Published: 26 May 2021, 8:43 AM IST
ملک کی 14 اہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی کسان مورچہ کے ملک گیر احتجاج کو اپنی حمایت پیش کی ہے۔ کانگریس، جے ڈی ایس، این سی پی، ٹی ایم سی، شیو سینا، ڈی ایم کے، جے ایم ایم، جے کے پی اے، ایس پی، بی ایس پی، آر جے ڈی، سی پی آئی، سی پی ایم اور عام آدمی پارٹی کسانوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ ان سبھی جماعتوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں سے بات چیت کرے۔
اس سے قبل سنیوکت کسان مورچہ نے 21 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تینوں زرعی قوانین پر بات چیت پھر سے شروع کرنے کی گزارش کی تھی۔
Published: 26 May 2021, 8:43 AM IST
خیال رہے کہ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے ہزاروں کسان 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ حکومت اور کسانوں کی 11 ادوار کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے آگے کی بات چیت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی، اس تجویز کو کسان لیڈران نے نامنظور کر دیا تھا۔ حکومت اور کسان لیڈران کی آخری ملاقات 22 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد بھڑک گیا تھا۔ دہلی کی سڑکوں اور لال قلعہ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی دہلی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
Published: 26 May 2021, 8:43 AM IST
کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے دہلی پولیس کے ترجمان چنمیہ بسوال نے کہا، ’’ہم نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا قہر برپا کر رہا ہے اور لوگوں کی جان گئی ہے، اس کے پیش نظر وہ ایسی تقریب منعقد نہ کرے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوں۔ مظاہرہ کرنے کا لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اگر کوئی شخص غیر قانونی کام کرے گا یا کرونا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرحدوں پر یعنی احتجاج کے مقامات پر حفاظت کے لئے دہلی پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے احتیاطاً حفاظت میں اضافہ کیا ہے۔‘‘
Published: 26 May 2021, 8:43 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 May 2021, 8:43 AM IST
تصویر: پریس ریلیز