قومی خبریں

کولگام تصادم کے دوران 6 ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں دو الگ الگ مقامات پر ہونے والی تصادم آرائیوں کے دوران چھ ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں دو الگ الگ مقامات پر ہونے والی تصادم آرائیوں کے دوران چھ ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک جگہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ضلع کولگام میں دو مقامات پر جاری تصادم آرائیوں میں 6 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے کیونکہ مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ چینی گام اور موٹر گام میں تصادم کی جگہ چھ ملی ٹینٹوں کی لاش برآمد کی گئی ہیں اور اب ان کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال جاری ہے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ تصادم آرائی کے دوران فوج کے دو جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اس ضمن میں مزید جانکاری فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

آر آر سوین نے کہا کہ کولگام میں کامیاب آپریشن اور لوگوں کی حمایت سے یہ عیاں ہے کہ ملی ٹنسی کے خلاف لڑائی بہت جلد منطقی انجام تک پہنچے گی۔ جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ گر چہ خطے میں ملی ٹنسی کو پھر سے بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ملک دشمن عناصر کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل پولیس سربراہ نے بادامی باغ سری نگر میں تعزیتی گلباری تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے کولگام تصادم میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined