لاک ڈاؤن کے درمیان مہاجر مزدورں کا اپنے گھر کی طرف پیدل سفر جاری ہے۔ اس پیدل سفر میں انھیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ مختلف طرح کے حادثات کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے مظفر نگر-سہارنپور اسٹیٹ ہائیوے کا ہے جہاں بدھ کی دیر رات سڑک حادثہ میں پیدل چل رہے 6 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ رات کے تقریباً 1 بجے 8 مہاجر مزدوروں کو ایک روڈویز بس نے روند دیا۔ یہ سبھی مزدور پنجاب سے پیدل بہار اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اس حادثے میں 6 مزدور جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ باقی دو مزدوروں کو زخمی حالت میں میرٹھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مہاجر مزدوروں کا تعلق بہار کے گوپال گنج ضلع سے تھا۔
Published: undefined
حادثہ مظفر نگر کے گھلولی چیک پوسٹ سے ٹھیک آگے روہانا ٹول پلازہ کے پاس ہوا ہے اور سٹی کوتوالی انچارج انل کپروان نے 6 مزدوروں کی موت سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔ انل کپروان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت ہرک سنگھ (51 سال)، وکاس (22 سال)، گڈو (18 سال)، وسودیو (22 سال)، ہریش (28 سال) اور ویریندر (28 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس مہلوکین کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
کچھ نیوز پورٹل پر شائع خبروں کے مطابق حادثہ کے بعد روڈویز بس کو چھوڑ کر اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ اس نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تلاش پولس کر رہی ہے۔ سٹی کوتوالی انچارج کپروان کا کہنا ہے کہ بس میں کوئی مسافر نہیں تھا اور فی الحال کوئی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں ممکن ہے کہ یہ بس ریسکیو آپریشن کا حصہ ہو اور لوگوں کو چھوڑ کر آ رہی ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز