نوئیڈا میں ایک ایسے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش ہوا ہے جو بیرون ملک میں کمپیوٹر وائرس بھیج کر ان سے لاکھوں روپے کی ٹھگی کرتا تھا۔ کال سینٹر میں کام کرنے والے لوگ پہلے امریکہ اور کنیڈا کے لوگوں کے کمپیوٹروں میں انٹرنیٹ سے وائرس بھیجتے تھے اور پھر خود ہی کمپیوٹر کو درست کرنے کے نام پر ان سے 99 روپے سے لے کر 600 ڈالر تک آن لائن منی ٹرانسفر کرا لیتے تھے۔
اس فرضی کال سینٹر کی اطلاع جیسے ہی سائبر سیل کو موصول ہوئی تو پولس نے چھاپہ مارکر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ چھاپے کے دوران پولس نے لیپ ٹاپ اور کال سینٹر چلانے کا دیگر ساز و سامان برآمد کیے ہیں۔ یہ فرضی کال سینٹر نوئیڈا کے سیکٹر-2 میں چلایا جا رہا تھا۔ یہاں بیٹھے لوگ بیرون ملک کے لوگوں سے ٹھگی کرتے تھے۔
Published: 17 Nov 2018, 11:09 AM IST
چھاپے کے دوران پولس نے پربھات سنہا، اتل ورما، وجے شرما، دیپک تیواری، سریش تیواری اور جہاں زیب پاشا نامی افراد کو گرفتار کیا ہے اور یہ تمام ملزمان نوئیڈا اور دہلی کے رہنے والے ہیں۔
Published: 17 Nov 2018, 11:09 AM IST
پولس نے بتایا ’’پربھات اور اتل نے ’کوڈ میون‘ کے نام سے نوئیڈا کے بی-19 میں ایک کال سینٹر قائم کیا۔ وہ گزشتہ چھ ماہ سے کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ دیگر دو ڈائریکٹر فرار چل رہے ہیں۔‘‘
ایس پی سٹی سدھا سنگھ نے کہا کہ ملزمان صارفین کے کمپیوٹر پر میسج بھیجتے تھے کہ ان کا کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے۔ ایک نمبر دے کر صارفین سے کہا جاتا تھا کہ وہ اس نمبر پر کال کریں، سدھا سنگھ نے کہا ’’ملزمان امریکہ، کنیڈا اور دیگر ممالک کے متعدد لوگوں کے کمپیوٹر میں وائرس بھیج دیتے تھے، صارفین سے ان کا کمپیوٹر ان لاک کرنے کے نام پر 99 سے لے کر 600 ڈالر تک ادا کرنے کو کہا جاتا تھا۔ یہ تمام ادائیگیاں ’پے پال‘ نامی گیٹ وے کے ذریعے کی جاتی تھیں۔‘‘
پولس نے سات لیپ ٹاپ، ایک کالنگ ڈیوائس اور چیک بک برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 اور آئی ٹی قانون کی دفعہ 66/66-سی کے تحت نوئیڈا کے سیکٹر 20 پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
Published: 17 Nov 2018, 11:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Nov 2018, 11:09 AM IST