قومی خبریں

بس حادثہ میں 6 بچوں کی ہلاکت: عیدالفطر کی چھٹی کے باوجود اسکول کھلنے پر انتظامیہ سخت، رجسٹریشن منسوخ ہوگا

وزیر تعلیم نے کہا کہ آج سرکاری چھٹی (عید الفطر) والے دن اسکول کھلنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ ریاست کے تمام تعلیمی افسران کو کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع کے کنینا سب ڈویژن کے انہانی گاؤں میں اسکول بس حادثے میں 6 بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ 15 بچے بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔ انتہائی نشے میں ہونے کی وجہ سے وہ گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے اسکول کے ڈائریکٹر اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

اس دوران ایک زخمی بچے نے بتایا کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا اور وہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بس چلا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس کے بعد موقع پر بچوں کی چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو بس حادثے کی اطلاع دینے کے بعد مقامی لوگوں نے بس کے اندر پھنسے بچوں کو باہر نکالا جو خون میں لت پت نظر آئے۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمی بچوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد ریواڑی کے پرائیویٹ اسپتال پہنچیں وزیر تعلیم سیما تریکھا نے 12 زخمی طلبہ کی خیریت دریافت کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول چلانے والے کاروبار کرنا چھوڑ دیں۔ سیما تریکھا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول آپریٹرز کو قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ اسکول پرنسپل اور ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ بچوں کی طرح پرائیویٹ اسکول چلانے والوں کو خود ہی اقدار سیکھنی چاہئیں۔

Published: undefined

وزیر تعلیم نے کہا کہ آج سرکاری چھٹی (عید الفطر) والے دن اسکول کھلنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ ریاست کے تمام تعلیمی افسران کو کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اسکول بس حادثے کے بارے میں ضلع کلکٹر مونیکا گپتا نے کہا کہ ان کے نوٹس میں آیا ہے کہ اسکول چھٹی کے دن بھی کھلا تھا، اس کا رجسٹڑیشن منسوخ کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں ہریانہ کے ٹرانسپورٹ منسٹر اسیم گوئل نے کہا، ’’میں نے تمام اعلیٰ حکام کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ ہمارے ڈی ٹی او سطح کے افسر کو ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر کسی افسر کا کردار مشکوک پایا گیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

وزیر ٹرانسپورٹ اسیم گوئل نے کہا، ’’ہم نے کچھ دن پہلے اس بس کا 15500 روپے کا چالان جاری کیا تھا۔ بس کے کاغذات پورے نہیں تھے۔ اس واقعہ میں اسکول انتظامیہ کی سیدھی لاپرواہی نظر آ رہی ہے۔ میں نے ابھی اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات دی ہیں۔ تمام اسکولوں کی گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی۔ اس حادثے میں ملوث بس کا فٹنس سرٹیفکیٹ سال 2018 میں ختم ہو گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined