بہار کی مدھوبنی پولیس نے ایک مقامی صحافی اویناش جھا کے قتل معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مہلوک اویناش کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک ہندی روزنامہ میں کام کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اویناش مبینہ طور ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز رشتے میں تھا، جس کی شناخت پورن کلا دیوی کی شکل میں ہوئی ہے۔ اویناش کے قتل کی سازش اس کے شوہر نے تیار کی تھی۔
Published: undefined
اویناش کے لاپتہ ہونے کے بعد والد دیانند جھا اور بھائی چندرشیکھر جھا نے بینی پٹی تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ انھیں اندیشہ تھا کہ صحافی کا اغوا کر لیا گیا ہے۔ مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی رینج کے ایس ڈی پی او ارون کمار سنگھ نے کہا کہ ’’اویناش جھا موبائل فون پر پورن کلا کے ساتھ چیٹنگ کیا کرتے تھے۔ ہم نے مہلوک کے فون کال کی تفصیلات جانچ کی ہے جس میں اس نے بینی پٹی تھانے کے انترولی گاؤں کی باشندہ پورن کلا دیوی کو بار بار فون کیا تھا۔ بعد ازاں ہم نے اسے پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ وہ پوچھ تاچھ کے دوران ٹوٹ گئی اور واقعات کے تعلق سے کچھ انکشافات کیے۔‘‘
Published: undefined
پورن کلا نے بتایا کہ وہ جمعرات کو اویناش سے ملی تھیں اور بینی پٹی کے کٹیا روڈ پر ایک مقامی کلنک انوراگ ہیلتھ کیئر گئے۔ جب وہ کلینک سے باہر آئے تو ان کے شوہر جے رام پاسوان سمیت پانچ لوگوں نے اویناش کا اغوا کر لیا اور انھیں ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔
Published: undefined
اویناش جھا کی لاش ہفتہ کے روز بینی پٹی ڈویژن میں ایک سوتی بیگ میں ملی تھی۔ دیگر ملزمین کی شناخت پورن کلا کے شوہر جے رام پاسوان کے علاوہ روشن کمار شاہ، بٹو کمار پنڈت، دیپک کمار پنڈت اور منیش کمار کی شکل میں ہوئی ہے۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ ’’ملزمین پر قتل، مجرمانہ سازش اور اغوا سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جا رہا ہے۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز