جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن کے پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر تقریباً 52 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ریاست میں ڈی ڈی سی الیکشن آٹھ مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔پہلے مرحلہ میں جہاں کئی علاقوں میں پولنگ بہت اچھی رہی وہیں کچھ علاقوں میں مایوسکن بھی رہی۔
Published: 29 Nov 2020, 7:11 AM IST
کل ہوئی پولنگ پوری طرح پر امن رہی اور کہیں سے کسی ناخشگوار واقعہ کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔اسٹیٹ الیلکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ایک جگہ پر پتھراؤ کے واقعہ کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن ڈھنگ سے انجام کو پہنچی۔
Published: 29 Nov 2020, 7:11 AM IST
گزشتہ سال پانچ اگست کو دفعہ 370 کو ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار ڈی ڈی سی کے الیکشن ہو رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ علیحدگی پسندوں نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
Published: 29 Nov 2020, 7:11 AM IST
انہوں نے کہاہے کہ ڈی ڈی سی کے 43 انتخابی حلقوں میں آج پر امن ڈھنگ سے بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران 7,00,842 میں سے 1,93,375 مرد، 1,69,391 خاتون سمیت ووٹر 3,62,766 نے کونسل میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
Published: 29 Nov 2020, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Nov 2020, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز