نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے 14 فروری 2019 کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے حملے کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’پلوامہ حملے کے 5 سال، نہ کوئی سماعت، نہ کوئی امید اور بے شمار سوالات جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔‘‘ در اصل 2019 میں ہوئے اس حملے میں مرکزی نیم فوجی دستے کے 40 جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے درد کو پیش کیا گیا ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کی تھی۔ اپنے خراجِ عقیدت کے پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بہادر شہیدوں کو صد صد سلام اور خراجِ عقیدت۔ ہندوستان کی حفاظت کے لیے وقف ان کی اس مکمل قربانی کے لیے ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان کی تاریخ میں 14 فروری ایک افسوسناک دن کے طور پر درج ہے۔ 2019 میں اسی دن پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک لرز گیا تھا۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا قافلہ سرینگر جموں ہائی وے سے گزر رہا تھا۔ پورے قافلے میں 78 گاڑیاں تھیں، جن میں 2547 جوان تھے۔ جیسے ہی یہ قافلہ پلوامہ پہنچا جیش محمد کے دہشت گردوں نے 350 کلوگرام دھماکہ خیز مادہ سے بھری ایس یو وی کار قافلے کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔ اس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کی چپیٹ میں آئی 2 بسوں میں سے ایک کے پرخچے اڑگئے تھے۔ اس حملے میں 40 جوان شہید ہوئے تھے۔ کشمیر میں 30 سالوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined