جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع واقع ماچھل سیکٹر میں 26 اکتوبر کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام کر دیا۔ لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی مہم چلا کر لشکر طیبہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں اب بھی تلاشی مہم جاری ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح ماچھل سیکٹر میں پولیس کے ایک اسپیشل اِنپٹ کی بنیاد پر فوج کے ساتھ مشترکہ مہم شروع کی گئی تھی۔ ذرائع نے جموں و کشمیر پولیس کو دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے علاقہ میں ممکنہ دراندازی کی کوشش کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ جیسے ہی دراندازی کرنے والے گروپ کو سرحد کی باڑ کے پاس الرٹ سپاہیوں کی طرف سے ٹریک کیا گیا اور چیلنج پیش کیا گیا تو دہشت گردوں نے جوانوں پر گولی باری شروع کر دی۔ اس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی گولی باری میں دو درانداز مارے گئے تھے اور دیگر دراندازوں نے پیچیدہ علاقہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو بچانے کی کوشش کی۔ آخر کار 6 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 3 مزید دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
Published: undefined
جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے کہ لشکر طیبہ کے 3 مزید دہشت گرد مارے گئے ہیں جس سے ان کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ ان سبھی دہشت گردوں کی شناخت یقینی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز