ممبئی کی مساجد سے وابستہ ائمہ اکرام، علماء اکرام اور حفاظ اکرام کوعصری تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کے لئے ممبئی بائیکلہ کے تعلیمی میدان میں سرگرم افراد نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ ممبئی کے بائیکلہ مدن پورہ کے اساتذہ اور تعلیمی فکر کے حامل افراد کی تنظیم نے مہاراشٹر کی یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کے کورس کے لئے تقریباً 46 علماء اکرام، حفاظ اور ائمہ مساجد کا ایڈمیشن کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایڈمیشنن کے اہل قرار دیئے گئے 46 علماء اکرام اور ائمہ مساجد کے لئے گریجویشن کی تعلیم کی حصولیابی کا راستہ تقریباً صاف ہوگیا ہے۔
Published: undefined
علماء اکرام اور ائمہ مساجد کو عصری علوم سے ہم آہنگ کروانے کے لئے بھیونڈی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی تنظیم "احتساب" نے ممبئی بائیکلہ اور شہر و مضافات میں بیدرای مہم چلائی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 100 علماء اکرام، ائمہ مساجد، حفاظ اکرام اور موذن نے داخلہ امتحان کے لئے درخواستیں دی تھیں، ان میں سے 46 کو اوپن یونیورسٹی بی اے سالِ اول میں باقاعدہ داخلہ مل گیا ہے۔ ممبئی میں منعقد جلسے میں داخلے کے اہل قرار دیئے گئے علماء اکرام، ائمہ مساجد کی پذیرائی کی گئی اور عصری علوم کی حصولیابی کے لئے پیش قدمی کو مثبت قدم قراردیا گیا۔
Published: undefined
ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں واقع آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دارالقضاء کے قاضی مفتی فیاض عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اوپن یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کا حصول ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ان کی شخصیت کو پراعتماد بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام کے لئے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اس ماڈل کو دیگر جگہوں پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مدارس سے فارغین کو مین اسٹریم ایجوکیشن سے واقف کروایا جائے۔
Published: undefined
ممبئی کی عرب مسجد میں قرآن کی تعلیم دینے والے عالمِ دین مولانا محمد نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام موصول ہوا تھا جس میں علماء اکرام کے لئے گریجویشن کی تعلیم کے انتظام کی بات کہی گئی تھی، اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے فوری طور پر داخلہ امتحان کے لئے اپنا نام درج کروایا، داخلہ امتحان کے بعد اب وہ ایڈمیشن کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ انہیں دین کے ساتھ دنیاوی تعلیم کے حصول کا بھی موقع مل رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں گے۔
Published: undefined
بائیکلہ کی مسجد سے وابستہ مولانا مزمل نے بتایا کہ ان کی تعلیم صرف ساتویں جماعت تک ہی ہوپائی تھی اس کے بعد گجرات کے مدرسے میں داخلہ ہوگیا اور دنیاوی تعلیم سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ مدارس و مکاتب میں پڑھانے سے قلیل رقم ہاتھ آتی ہے۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہیں گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے امید ہے کہ کورس کی تکمیل کے بعد روزگار کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کی کمی کے سبب وہ ایک قسم کی احساس محرومی کے شکار تھے، لیکن اب چند ماہرین تعلیم اور خیرخواہان کی کوششوں کے عوض یہ کمی بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
ممبئی کے بائیکلہ سے تعلق رکھنے والے معلم، کیریئر کونسلر اور اس پروجیکٹ کے اہم رکن عامر انصاری نے بتایا کہ علماء اکرام مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں جدید تعلیم کی کمی کے سبب ان کے لئے راستے محدود ہوجاتے ہیں، وہ یا تو مدارس و مکاتب میں درس و تدریس کے پیشے سے وابسطہ ہوجاتے ہیں یا مساجد میں امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کے لئے روزگار کی محدودیت کو ختم کرنے کے لئے دنیاوی تعلیم کا حصول ضروری ہو جاتا ہے، اسی فکر کے تحت ہم نے بھیونڈی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر رئیس شیخ کی تنظیم "احتساب " کے توسط سے علماء اکرام اور خاص طور پر ائمہ مساجد کو فاصلاتی تعلیم کے ذریعے گریجویشن کے کورس میں داخلہ دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، تاکہ انہیں دین کے ساتھ دنیاوی معاملات کی بھی آگاہی حاصل ہو۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ممبئی و مضافات کے مختلف علاقوں کے 46 علماء اکرام اور فارغین مدارس کا یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی کے گریجویشن کے کورس میں داخلہ کنفرم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اکرام کو مطالعے کا مواد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی رہنمائی بھی کی جائے گی اور ان کے اخراجات بھی برداشت کئے جائیں گے۔ عامر انصاری نے کہاکہ اس پائلیٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کو بڑے پیمانے پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہونے کے بعد انہیں یوپی بہار اور دیگرریاستوں کے فارغین مدارس نے بھی رابطہ کیا لیکن فی الحال ان کی ترجیحات ممبئی و مضافات تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز پر دیگر ریاستوں میں بھی فارغین مدارس کو دنیاوی تعلیم سے جوڑنے کے لئے دیگر تنظیموں کی مدد سے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز