گجرات حکومت نے جمعرات کو اسمبلی کو مطلع کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں حراست میں ہونے والی اموات میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریلی رکن اسمبلی پریش دھنانی نے حکومت سے حراست میں ہوئی اموات کی جانکاری مانگی تھی۔ جواب میں حکومت نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ریاست میں کل 157 حراستی اموات ہوئی ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں ڈاٹا پیش کیا، جس میں اس نے اعتراف کیا کہ 2020 میں حراست میں موت کے کُل 88 اور 2021 میں ایسے 100 واقعات پیش آئے۔ 2019 میں کُل 70 ایسی اموات ہوئیں جس کا مطلب ہے کہ محض دو سال میں 42.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
متاثرہ کنبہ کو دیئے گئے معاوضہ سے متعلق دھنانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سانگھوی نے ایوان کو مطلع کیا کہ متاثرہ کے ایک کنبہ کو سورت میں 600000 روپے فراہم کیے گئے تھے۔ دیگر کنبوں کو کچھ نہیں ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز