نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 5395 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور 562 افراد کی موت ہوئی ہیں۔ اس دوران منگل کو ملک میں 62 لاکھ 53 ہزار 741 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 48 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 570 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
Published: 04 Aug 2021, 2:11 PM IST
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42626 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 132 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 668 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30933022 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیس 5395 بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 353 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 562 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
Published: 04 Aug 2021, 2:11 PM IST
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 971 کم ہوکر 77729 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6799 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6110124 ہوگئی ہے جبکہ 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 133215 ہوگئی ہے۔
Published: 04 Aug 2021, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2021, 2:11 PM IST