ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے۔ یہ جانکاری ڈاکٹروں کے ادارہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) نے دی ہے۔ آئی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کورونا سے 420 ڈاکٹروں کی جان گئی ہے، اس میں دہلی کے 100 ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ بہار میں 96 ڈاکٹروں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ آئی ایم اے نے دو دن قبل یعنی جمعرات کو کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں 329 ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے جن میں سب سے زیادہ 80 ڈاکٹروں نے بہار میں جان گنوائی۔ آئی ایم کے مطابق بہار کے 80 ڈاکٹروں کے علاوہ دہلی میں 73، اتر پردیش میں 41، آندھرا پردیش میں 22 اور تلنگانہ میں 20 ڈاکٹروں کی موت ہوئی۔ آئی ایم اے کے تازہ اعداد و شمار کے بعد پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ہی ملک میں 91 ڈاکٹروں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے میں کمی ضرور درج کی گئی ہے، لیکن اب بھی یہ روزانہ 2.5 لاکھ سے زائد ہے۔ ہفتہ کے روز پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 لاکھ 57 ہزار 299 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 21 اپریل کے بعد یہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم معاملے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا سے 4 ہزار 194 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی جو فکر انگیز ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی موت ہو رہی ہے جس سے لوگوں میں خوف پھیلا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined