قومی خبریں

ملک میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین، ایک مریض کی موت

وزارت صحت کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 206 گھٹ کر 4503 رہ گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔ دریں اثناء، ملک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 1695 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,09,286 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 206 گھٹ کر 4503 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,867 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 429 بڑھ کر 4,44,53,908 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہماچل پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں چھ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میزورم، پڈوچیری اور راجستھان میں بالترتیب ایک مریض ملا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، مغربی بنگال اور اترپردیش میں کورونا کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ جبکہ دہلی میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined