سری نگر: راجستھان کے شہر کوٹہ میں درماندہ کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے قریب 4 سو طلبا اتوار کی صبح اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں میں سوار ہوکر جموں وکشمیر کی طرف روانہ ہوئے۔ جموں وکشمیر حکومت نے یہ قدم والدین اور بعض ایجوکیشنل تنظیوں کی طرف سے کوٹہ میں پھنسے اپنے بچوں کے بارے میں فکر مندی ظاہر کرنے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 4:40 PM IST
حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ کوٹہ راجستھان سے جموں وکشمیر کے پونے چار سو طلبا کل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کوٹہ سے جموں وکشمیر کے 3 سو 76 طلبا کل واپس پہنچ جائیں گے، تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے، یہ قدم جیسلمیر اور دوسری جگہوں میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کے بعد اٹھایا گیا، میری اپیل ہے کہ براہ مہربانی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، حکومت تمام لوگوں کی مدد کے لئے سخت کوشاں ہے'۔
Published: 26 Apr 2020, 4:40 PM IST
دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے صوبائی کمشنر سواگت بسواس نے کہا کہ کوٹہ راجستھان سے 57 لداخی طلبا وطن واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کوٹہ راجستھان سے 57 لداخی طلبا پر مشتمل پہلا قافلہ لداخ پہنچ رہا ہے، وہ آج دس بجکر پچاس منٹ پر گاڑیوں میں روانہ ہوئے، طلبا حفاظت کے لئے کورونا پروٹوکال پر عمل کریں گے، قابل ذکر ہے کہ کوٹہ راجستھان کوچنگ سینٹروں کا مرکز مانا جاتا ہے جہاں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں طلبا مختلف مسابقتی امتحانوں کے لئے کوچنگ کرتے ہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 4:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 4:40 PM IST