کورونا انفیکشن سے مہاراشٹر کے حالات لگاتار خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ حیرت یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان انتہائی محتاط طریقے سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے پولس اہلکار بھی کورونا کے حملہ سے نہیں بچ پا رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مالیگاؤں کے 40 مزید پولس اہلکاروں میں کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سبھی پولس والے نئے ہاٹ اسپاٹ کی شکل میں سامنے آئے مالیگاؤں کے کنٹنمنٹ زون میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔
Published: undefined
مالیگاؤں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 82 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ مجموعی طور پر اس شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 258 پہنچ گئی ہے۔ 40 پولس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد لوگوں میں مزید خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ ادھو حکومت نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا ہوا ہے اور مقامی انتظامیہ بھی بہت احتیاط کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھا رہی ہے، لیکن لگاتار نئے معاملے سامنے آنے سے ایک ہنگامہ برپا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان مہاراشٹر سے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ بارہ متی ضلع کورونا سے پاک ہو گیا ہے۔ یہاں اب کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ اس بات کی جانکاری نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ٹوئٹ کر کے دی۔ حالانکہ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 10 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔ پورے مہاراشٹر میں کل 73 علاقوں کو کنٹنمنٹ زون قرار دیا گیا ہے جب کہ اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف ممبئی کے دھاراوی میں بھی کورونا وائرس کے 25 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک 369 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 18 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں ٹھانے ضلع کے کلیان میں 20 دن کے ایک بچے میں کووڈ-19 انفیکشن پایا گیا ہے۔ کے ڈی ایم سی کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر راجو لوانگرے نے بتایا کہ کلیان ڈومبی ولی میونسپل کارپوریشن علاقہ میں اس بچے سمیت کم از کم 6 لوگ کورونا کی زد میں ہیں۔ اس علاقے میں کورونا وائرس کے معاملے 162 ہو گئے ہیں جب کہ تین مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز