جنیوا / نئی دہلی: کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ سے لوگ اس قدر ڈرے ہوئے ہیں کہ 40 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے کنٹرول ہونے کے بعد بھی کم از کم چھ ماہ تک ہوائی سفر نہیں کریں گے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے پیر کو جاری سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
Published: 22 Apr 2020, 8:00 PM IST
اس میں حصہ لینے والے صرف 14 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ہوائی سفر کے لئے انتظار نہیں کریں گے۔ وہیں تقریباََ 46 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ایک یا دو ماہ انتظار کرنے کے بعد ہی ہوائی سفر کرنا پسند کریں گے۔ بقیہ 40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ انتظار کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں سوچیں گے۔
Published: 22 Apr 2020, 8:00 PM IST
پہلے ہوائی سفر کر چکے لوگوں کے درمیان کرائے گئے اس سروے میں چار فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آگے ہوائی سفر بالکل بھی نہیں کریں گے۔ آٹھ فیصد نے کم از کم ایک سال تک اور 28 فیصد نے چھ ماہ تک انتظار کرنے کی بات کہی ہے۔ لوگوں نے مالی تنگی کی وجہ سے بھی اس وقت سفر نہ کرنے کے اشارے دیئے ہیں ۔
Published: 22 Apr 2020, 8:00 PM IST
سروے میں 69 فیصد لوگوں نے کہا کہ جب تک ان کی ذاتی مالی حالت مستحکم نہیں ہو جاتی وہ ہوائی سفر ٹال دیں گے۔ آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الیگزینڈر ڈی نے کہا کہ وبا کے کنٹرول ہونے کے باوجود مسافروں کے اعتماد کو دوہرا دھچکا لگے گا۔ ایک طرف اقتصادی کساد بازاری کو لے کر ان کی مالی تشویش ہوگی تو دوسری طرف صحت کی سیکورٹی کے تعلق سے بھی ان کے ذہن میں شک و شبہات ہوں گے۔ حکومت اور ہوا بازی صنعت کے لیے ساتھ مل کر مسافروں کا اعتماد قائم کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا۔
Published: 22 Apr 2020, 8:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2020, 8:00 PM IST