بارش اور طوفان سے پورے شمالی ہند میں درجہ حرارت میں کمی ہو گئی ہے۔ تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کئی جگہوں سے لوگوں کے مرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے قہر نے 40 لوگوں کی جان لے لی ہے۔ علاوہ ازیں کم و بیش 35 لوگ اس قدرتی آفات میں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھی موسم اسی طرح خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ موت مدھیہ پردیش میں ہوئی ہے۔ الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے سے ابھی تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کر کے متاثرہ خاندانوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’آسمانی بجلی گرنے سے اندور، دھار ضلع میں اور ریاست کے دیگر مقامات پر اموات کی بہت افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے تئیں میری ہمدردی۔ میں اور میری حکومت غم کے اس وقت میں متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف گجرات میں 11، راجستھان میں 7، پنجاب میں 2، ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں 1-1 اموات کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آئے مغربی تلاطم اور گزشتہ 4-3 دنوں سے چل رہی ہیٹ ویو کے سبب ملک کے مغرب-شمال حصے، وسطی علاقہ، وِدربھ اور بنگال تک تیز آندھی، گرج اور بجلی کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی۔ یہ حالات بدھ کی شام تک رہے گی۔ ماہر موسمیات کے مطابق بدھ کی دوپہر کے بعد راجدھانی لکھنؤ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش اور آندھی طوفان کے آثار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined