قومی خبریں

برج بھوشن سنگھ کی مشکلات میں 4 تصاویر اور کال ریکارڈ نے کیا اضافہ، 5 معاملوں میں موجودگی کی تصدیق!

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ شواہد ملے ہیں جن سے برج بھوشن کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں چار تصاویر پیش کی ہیں

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ شواہد ملے ہیں جن سے برج بھوشن کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں چار تصاویر پیش کی ہیں۔

Published: undefined

چارج شیٹ میں دی گئیں تصاویر میں برج بھوشن سنگھ شکایت کرنے والی خواتین میں سے ایک کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خاتون پہلوان کے مطابق برج بھوشن سنگھ کی فون لوکیشن سے اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جہاں ان کو ہراساسں کیا گیا تھا۔ تاہم اشوکا روڈ پر واقع برج بھوشن سنگھ کے گھر اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے دفتر کے سی سی ٹی وی میں اس واقعے سے متعلق کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔ نہ ہی دونوں مقامات کے مہمانوں کے رجسٹر میں پہلوانوں کے نام درج ہیں۔

Published: undefined

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیداروں نے پولیس نوٹس کے جواب میں چار تصاویر پیش کی ہیں۔ یہ تصاویر قازقستان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی ہیں۔ تصاویر اور کال ڈیٹیل کے ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ برج بھوشن سنگھ اس جگہ موجود تھے جہاں 6 میں سے پانچ پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کے بارے میں کہا تھا۔

Published: undefined

پہلی پہلوان کا الزام- تمغہ جیتنے کے بعد کوچ مجھے برج بھوشن سنگھ سے ملنے لے گیا جہاں انہوں نے زبردستی مجھے گلے لگایا۔ میرے ایک ہاتھ میں جھنڈا تھا لیکن دوسرے ہاتھ سے میں نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی، پھر بھی وہ نہیں ہٹے۔ جب میں ریسلنگ لیگ میں ایک میچ ہار گئی تو وہاں بھی انہوں نے مجھے زبردستی 15-20 سیکنڈ تک گلے لگایا۔

ثبوت- دو تصاویر میں برج بھوشن پہلوان کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی ویڈیوز سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ برج بھوشن وہاں موجود تھا۔

Published: undefined

دوسری پہلوان کا الزام- مجھے میرے کوچ کے ساتھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے دفتر میں بلایا گیا۔ برج بھوشن سنگھ کرسی پر بیٹھے تھے اور مجھے نیچے بیٹھنے کو کہا۔ جب میں نے انہیں اپنی چوٹ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھ سے جنسی تعلق قائم کرنے کو کہا۔

ثبوت- جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن شکایت کنندہ پہلوان کے کوچ کا فون لوکیشن اشوکا روڈ، دہلی کا تھا۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ریسلنگ فیڈریشن کا دفتر واقع ہے۔

Published: undefined

تیسری پہلوان کا الزام- میں تصویر لینے کے لیے آخری لائن میں کھڑی تھی۔ ملزم آکر میرے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ انہوں نے اپنا ہاتھ میری کمر کے نچلے حصے پر رکھا۔ میں نے ان کا ہاتھ ہٹایا تو انہوں نے زبردستی میرے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ اس کے بعد میں آگے آ گئی۔

ثبوت- پولیس کے پاس اس تقریب کی تصاویر ہیں جہاں لڑکی کو اگلی قطار میں بیٹھا دیکھا گیا تھا جبکہ برج بھوشن سنگھ آخری قطار میں تھا۔

Published: undefined

چوتھی پہلوان کا الزام- میں چٹائی پر لیٹی تھا، برج بھوشن سنگھ نے میری اجازت کے بغیر میری ٹی شرٹ اٹھائی اور سینے سے پیٹ تک ہاتھ پھیرنے لگے۔ مجھے کمرے میں بلایا، دروازہ بند کیا اور مزید تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

ثبوت- تصاویر میں شکایت کنندہ پہلوان برج بھوشن سنگھ کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ یہ تصویریں برج بھوشن سنگھ کی وہاں موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

Published: undefined

پانچویں پہلوان کا الزام- برج بھوشن سنگھ مجھے اپنے گھر والوں سے بات کراتے تھے۔ انہوں نے مجھے اپنے بستر پر بلایا اور میری مرضی کے بغیر مجھے زبردستی گلے لگا لیا۔ انہوں نے مجھے سپلیمنٹس دینے کے بدلے میں تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ثبوت- ڈبلیو ایف آئی کو نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ آرگنائزر کو تصاویر بھیجنی تھیں، اس کے علاوہ ان سے ہوٹل کا نمبر بھی مانگا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined