نئی دہلی: دہلی کے شاہدرہ علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے 9 ماہ کے شیر خوار سمیت چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت پرتھم سونی (17)، رچنا (28)، گوری سونی (40) اور روہی (نو ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت رادھیکا (16) اور پربھاوتی (70) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ شاہدرہ علاقے میں ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع شام 5:23 بجے موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی کل پانچ گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شام 6 بجکر 55 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ گراؤنڈ فلور پر وائپر، ربڑ اور کٹنگ مشینوں میں لگی تھی۔ عمارت میں گراؤنڈ فلور سمیت چار منزلیں ہیں اور اس کا رقبہ تقریباً 50 مربع گز ہے۔
Published: undefined
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس پارک تھانے کے ایس ایچ او سمیت ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے تین پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ نے پہنچ کر تین دیگر لوگوں کو بچا لیا۔
بچائے گئے لوگوں کو جی ٹی بی ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھ زخمیوں میں سے چار کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ہے۔ عمارت کا مالک بھرت سنگھ ہے۔ گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل مالک کے زیر قبضہ ہے۔ جبکہ دوسری منزلیں کرائے پر دی گئی ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ معاملہ میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز