قومی خبریں

یٰسین ملک کی سیکورٹی میں لاپروائی معاملہ پر تہاڑ جیل کے 4 اہلکاروں کو کیا گیا معطل

ایک سینئر جیل افسر کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سنٹرل جیل نمبر 7 (تہاڑ) کے افسران نے یٰسین ملک کو سپریم کورٹ میں پیش کیا، پہلی نظر میں پایا گیا ہے کہ یہ متعلقہ جیل افسران کی طرف سے کی گئی لاپروائی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>یٰسین ملک، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یٰسین ملک، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی جیل کے افسران نے یٰسین ملک کی سیکورٹی میں ہوئی لاپروائی کے تعلق سے 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ایک افسر نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) چیف یٰسین ملک کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل کیے بغیر سپریم کورٹ لے جانے کے بعد 21 جولائی کو جیل افسران نے جانچ شروع کی تھی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو سپریم کورٹ میں یٰسین ملک کی جسمانی پیشی کے معاملے میں جیل محکمہ نے 21 جولائی کی شب ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایک ہیڈ وارڈن کو معطل کر دیا ہے۔ ان چاروں کو ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پہلی نظر میں ذمہ دار پایا گیا تھا۔ افسر کا کہنا ہے کہ دیگر افسران کی شناخت کرنے کے لیے ڈی آئی جی تہاڑ کی طرف سے تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایک سینئر جیل افسر کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز یٰسین ملک کو سنٹرل جیل نمبر 7 (تہاڑ) کے افسران نے سپریم کورٹ میں پیش کیا اور پہلی نظر میں اخذ کیا کہ یہ متعلقہ جیل افسران کی طرف سے کی گئی لاپروائی تھی۔ افسر نے مزید کہا کہ جیل کے ڈائریکٹر جنرل نے قصوروار افسران کی ذمہ داری طے کرنے کے لیے ڈپٹی جنرل انسپکٹر راجیو سنگھ کو معاملے کی تفصیلی جانچ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تین دن کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined