جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 4 ملی ٹینٹس کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پہلے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ 3 ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں، لیکن کچھ میڈیا ذرائع نے چوتھے ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی خبریں بھی دی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 4 دنوں میں شوپیاں میں ملی ٹینٹس اور پولس کے درمیان ہوئے تصادم کے سبب مجموعی طور پر 13 ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ضلع شوپیاں میں فورس کے ذریعہ چلایا گیا آپریشن گزشتہ چار دنوں کے دوران چلایا جانے والا تیسرا اینٹی ملی ٹینٹ آپریشن تھا جس میں 4 ملی ٹینٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں 7 اور 8 جون کو بالترتیب ربن اور پنجورہ نامی علاقوں میں 9 ملی تینٹ مارے گئے تھے۔
Published: undefined
جموں وکشمیر پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والا مسلح تصادم 4 ملی ٹینٹس کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوکین کی شناخت معلوم کی جارہی ہے نیز مسلح تصادم کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سگھو ہندہامہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات قریب پونے دو بجے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو 4 ملی ٹینٹس کی ہلاکت پر رک گیا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے گزشتہ رات دیر گئے سگھو ہندہامہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود ملی ٹینٹس نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قریب تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملی ٹینٹس مارے گئے جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined