قتل کے معاملے میں دبئی میں 18 سال جیل میں گزارنے کے بعد تلنگانہ کے 4 مزدور اپنے گھر لوٹ آئے ہیں۔ راجنّا سِرسِلا ضلع کے رہنے والے یہ لوگ جیسے ہی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے ان کے اہلِ خانہ نے ان کا نہایت جذباتی استقبال کیا۔
شیو راتری ملیش اور ان کے بھائی شیو راتری روی اپنے گھروالوں کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔ ڈنڈوگلا لکشمن دو مہینے پہلے واپس لوٹے تھے جبکہ شیوراتری ہنومنتھو دو دن پہلے واپس آئے۔ پانچویں شخص وینکٹیش کے اگلے ماہ جیل سے رہا ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دبئی کی ایک عدالت نے نیپال کے رہنے والے چوکیدار بہادر سنگھ کو قتل کرنے کے جرم میں پانچ ملازمین کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں دبئی کے دورے کے دوران اس وقت کے وزیر مملکت K.T. راما راؤ (کے ٹی آر) کی اپیل کے بعد ان کی رحم کی درخواست منظور کر لی تھی۔ ان مزدوروں کے اپنے وطن آنے کے ٹکٹ کا انتظام کے ٹی آر کے ذریعے ہی کیا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ تمام افراد دبئی کی آویر جیل میں بند تھے۔ سِرسِلا کے ایم ایل اے کے ٹی آر نے 2011 میں ذاتی طور پر نیپال جا کر متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور شرعی قانون کے مطابق خون بہا کے طور پر 15 لاکھ روپے دیا تھا۔ ستمبر 2023 میں دبئی کے اپنے آخری دورے کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رحم کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔ جسے وہاں کی حکومت نے منظور کر لیا تھا۔ ان مزدوروں کی قبل از وقت رہائی دراصل کے ٹی آر کی کوششوں کی ہی وجہ سے ممکن ہوسکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined