قومی خبریں

نیٹ امتحان کو ’منا بھائی‘ کی طرح حل کرانے کا معاملہ، ایمس کے 4 طلبا گرفتار

دہلی پولیس نے نیٹ کے امتحان میں دوسرے کی جگہ امتحان کا پرچہ حل کرانے کے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایمس کا بی ایس سی (ریڈیالوجی، سیکنڈ ایئر) کا طالب علم نریش بشروئی اس گینگ کو چلا رہا تھا

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے نیٹ کے امتحان میں دوسرے کی جگہ امتحان کا پرچہ حل کرانے کے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایمس کا بی ایس سی (ریڈیالوجی، سیکنڈ ایئر) کا طالب علم نریش بشروئی اس گینگ کو چلا رہا تھا۔ اس نے ایمس کے بی ایس سی (ریڈیالوجی، سال اول) کے طلبہ کو اپنے گینگ میں شامل کیا تھا۔ کچھ مہینے پہلے ملک بھر میں ہوئے نیٹ امتحان میں ایمس کے پہلے سال کے طلبا سے امتحان دلایا گیا تھا۔ تین مقامات پر امتحان دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

آر کے پورم تھانہ پولیس نے پیر کی صبح نریش بشروئی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنا دوسرے سال کا امتحان دے رہا تھا۔ سنجو یادو ایمس کے بی ایس سی کے پہلے سال کا طالب علم ہے، وہ دوسرا امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایمس کے دو طالب علم مہاویر اور جتیندر کو بھی دیگر کے بجائے ناگپور کے ماوتمال میں نیٹ کے امتحانی مرکز میں حاضر ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اسے مہاراشٹر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایمس کے بی ایس سی کے دوسرے سال کے طالب علم نریش بشروئی کے کہنے پر کسی اور کے بجائے نیٹ میں شرکت کرنے گیا تھا۔ نریش نے اسے بھاری رقم کا لالچ دیا تھا۔ ملزم طالب علم نریش نے بتایا کہ جس طالب علم کے لیے اس نے امتحان دیا تھا، ان کے ساتھ 7 لاکھ روپے میں ڈیل طے ہوئی تھی۔ ہر ایک کو ایک ایک لاکھ روپے ایڈوانس دیے گئے۔ باقی چھ لاکھ روپے بعد میں دینے کا فیصلہ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined