نئی دہلی: ملک میں کورونا کے نئے معاملوں کی رفتار سست پڑنے اور صحت مند رہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے دوسرے دن بازیابی کی شرح 94 فیصد سے زیادہ رہی، وہیں زیر علاج معاملوں کی شرح اور کم ہو کر ساڑھے چار فیصد سے نیچے آگئی۔ کورونا کی رفتار سست پڑنے کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں 40 ہزار سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 35,551 معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 95.34 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران 40,726 مریض صحت مند ہوئے اور اسی کے ساتھ بازیابی کی شرح بدھ کے 94.03 کے مقابلے میں بڑھ کر 94.11 ہوگئی۔ اب تک 89.73 لاکھ مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے معاملوں کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے فعال معاملے 5701 کم ہوئے اور یہ تعداد گھٹ کر 4.22 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی مدت میں 526 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1,38,648 ہوگئی ہے۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.44 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں دہلی میں سب سے زیادہ 5329 مریض ٹھیک ہوئے جبکہ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 111 لوگوں کی موت ہوئی۔ کووڈ- 19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملے 557 کم ہوکر 89,611 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 47,357 ہوگئی ہے، وہیں ابھی تک 16.95 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ کیرالہ میں صحت مند ہوئے مریضوں کی تعداد 5.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی، حالانکہ یہاں فعال معاملے 364 بڑھ کر 61,223 ہوگئے ہیں جبکہ 2298 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
قومی دارالحکومت دہلی میں زیر علاج معاملوں کی تعداد 1467 کم ہوکر اب 30,302 رہ گئی ہے۔ وہیں اب تک 9342 لوگ اس بیماری سے اپنی جان گنوا چکے ہیں،جبکہ 5.38 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں، کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 441 بڑھ کر 24،169 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11808 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.51 لاکھ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد 503 سے گھٹ کر 6924 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 7003 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.55 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 873 سے گھٹ کر 22797 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7817 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.16 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج معاملوں کی تعداد 10999 رہ گئی ہے اور اب تک 11733 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.62 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 4439 ہوگئی ہے اور 1750 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے صحت مند مریضوں کی تعداد 3.13 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8999 پر آگئی ہے اور 1465 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.61 لاکھ سے زائد افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 24166 پر آگئے ہیں اور 8527 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک ریاست میں 4.57 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 7694 ہوگئی ہے اور انفکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4842 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 14019 رہی ہے اور اب تک 1.91 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3287 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 14813 فعال معاملے ہیں اور 4018 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 1.93 لاکھ افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 5768 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1274 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.28 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
ابھی تک کورونا وبا سے چھتیس گڑھ میں 2919، ہریانہ میں 2488، راجستھان میں 2350، جموں و کشمیر میں 1708، اتراکھنڈ میں 1251،آسام میں 983، جھارکھنڈ میں 971، گوا میں 693، پدوچیری میں 612، تریپورہ میں 372، ہماچل پردیش میں 677،چڈدی گڑھ میں 281، منی پور میں 291، لداخ میں 119، میگھالیہ میں 114، سکم میں 111، ناگالینڈ میں 64، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 54 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز