جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) نے ایک بار پھر یو پی ایس سی امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جامعہ آر سی اے کے 31 طلباء نے اس مرتبہ یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں نوشین نامی طالبہ نے تو اپنی جگہ ٹاپ 10 میں بنا لی ہے۔ نوشین نے سول سروسز کے فائنل ریزلٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
Published: undefined
نوشین گورکھپور کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ اس کے بعد نوشین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ پوسٹ گریجویشن کے بعد انہوں نے سول سروسز کی تیاری کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے جامعہ آر سی اے میں داخلہ لیا۔ اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوشین نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے ان کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ یو پی ایس سی پاس کرنے والے کل 31 طلباء میں سے 11 لڑکیاں ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آر سی اے نے گزشتہ سالوں میں بھی یو پی ایس سی امتحانات میں اچھے نتائج دیے ہیں۔ شروتی شرما نے اسی اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی تھی جنھوں نے سول سروسز امتحان 2021 میں آل انڈیا رینک 1 حاصل کیا تھا۔ رواں سال جامعہ آر سی اے کے کل 151 طلبا نے یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 71 طلبہ انٹرویو کے لیے پہنچے اور 31 طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔ اپنے قیام کے بعد سے ابھی تک جامعہ آر سی اے سے سول سروسز اور دیگر مرکزی اور ریاستی سروسز میں 630 سے زیادہ طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جامعہ آر سی اے کے طلباء جنہوں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ان میں نوشین، نازیہ پروین، عاطف وقار، بورکر سریش، دیویانشی سنگلا، سید عادل، ہرشیتا شرما، فرحین اور پریرنا سنگھ شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ منگل کو یونین پبلک سروس کمیشن یعنی یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان اور انٹرویو کا حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔ آدتیہ سریواستو نے اس سال سول سروسز کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ انیمیش پردھان دوسرے نمبر پر اور ڈونورو اننیا ریڈی نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یو پی ایس سی کے امتحانات میں کل 180 امیدوار انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس یعنی آئی اے ایس کے لیے ہیں، 200 امیدوار انڈین پولیس سروس یعنی آئی پی ایس کے لیے، جبکہ انڈین فاریسٹ سروس یعنی IFS کے لیے 37 امیدوار ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آر سی اے سول سروسز کے لیے طلباء کی کوچنگ کے شعبے میں ایک مشہور اکیڈمی ہے۔ یہ درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، خواتین اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے سول سروسز امتحان کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ اور تربیت فراہم کرتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ اس اکیڈمی کا ایک سازگار ماحول اور ایک ایکوسسٹم ہے جو سول سروسز اور دیگر مسابقتی امتحانات کے خواہش مندوں کے لیے نہایت موزوں ہے۔ جامعہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر اے سی) نے سول سروسز امتحان 2025 کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہاں پر کوچنگ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو لائبریری اور ہاسٹل جیسی مفت سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined