ساگر: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 302 بچے پائے گئے ہیں۔ ساگر میں واقع بندیل کھنڈ میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر سومت راوت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 302 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے چار بچوں کا علاج کے دوران ہی انتقال ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں مبتلا بچوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک نو ماہ کا شیر خوار بھی شامل ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر راوت نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والے بچوں میں ابتدائی علامات سردی کے علاوہ الٹی اسہال اور پیلیا کے ہوتے ہیں۔ بچوں میں کورونا وائرس کے بارے میں انتظامیہ زیادہ چوکس ہے اور انتظامیہ نے بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلع ساگر کے گڈھاکوٹا میں ایک ’چائلڈ کووڈ کیئر سنٹر‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹرز میں بھی ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز