قومی خبریں

ٹاٹا اسٹیل میں 3000 لوگوں کی ملازمت خطرے میں، کمپنی پر سستی کا پڑ رہا منفی اثر

ٹاٹا کمپنی اپنے یوروپ واقع دفتر سے کم و بیش 3000 لوگوں کو ملازمت سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ بازار میں کمزور طلب اور زیادہ خرچ کی وجہ سے کمپنی یہ قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں معاشی بحران اور بڑھتی بے روزگاری کی خبروں کے درمیان ٹاٹا اسٹیل سے بھی بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے یوروپ واقع دفتر سے کم و بیش 3000 لوگوں کو ملازمت سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پیر کے روز کمپنی نے کہا کہ بازار میں کمزور طلب اور زیادہ خرچ کی وجہ سے کمپنی یہ قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہے۔

Published: undefined

میڈیا میں چل رہی خبروں کے مطابق ایک بیان میں ٹاٹا نے کہا ہے کہ وہ اپنے یوروپی دفاتر میں 3000 سے زائد ملازمین کی تعداد میں تخفیف کرنے اپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتی ہے۔ ہندوستانی کمپنی ٹاٹا اسٹیل، جس نے اپنے یوروپی کاروبار کو مضبوط کرنے کے لیے جون میں ایک تبدیلی پروگرام شروع کیا تھا، جس میں کمپنی نے نیدرلینڈ اور ویلس میں اسٹیل بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ اس قدم کے بعد اب ملازمتوں میں تخفیف کی بات لوگوں کے لیے پریشان کن ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے ایک ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ کے یوروپی چیف ایگزیکٹیو افسر ہنرک ایڈم نے پہلے ہی بغیر اعداد و شمار پیش کیے کہا تھا کہ جلد کمپنی یوروپی تجارت میں ملازمت میں تخفیف کر سکتی ہے۔ اب ٹاٹا اسٹیل کی جانب سے نئی دہلی میں منعقد ایک ٹرائبل ڈائیلاگ پروگرام میں معیشت میں سستی کے اوپر پوچھے گئے سوال پر نریندرن نے کہا کہ ’’معیشت ٹھیک ہے۔ اس میں بہتری ہو رہی ہے۔ حکومت قدم اٹھا رہی ہے۔‘‘ حالانکہ انھوں نے کہا کہ ’’آٹو سیکٹر میں تھوڑی سستی ہے، لیکن دیگر سیکٹرس میں ہم اصلاح دیکھ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined