جموں: جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مراٹھا محلہ ترکوٹہ نگر میں گزشتہ رات دیر گئے آگ کی ایک بھیانک اور پراسرار واردات میں کم از کم 300 جھگیاں جل کر خاک ہوگئیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مراٹھا محلہ ترکوٹہ نگر میں گزشتہ رات قریب بارہ بجے ایک جھگی میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً کم از کم تین سو جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر مکمل طور پر خاکستر کردیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم متاثرین نے محکمہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
ریاستی پولس کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی ہے کیونکہ وہاں مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا 'ہم نے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں'۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے جھگیوں میں رہنے والوں کا بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے سات فائر ٹینڈرز کام پر لگا دیئے گئے تھے اور قریب دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined