تمل ناڈو کے ہوسُر واقع نوکانور جنگل میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔ ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات نے 10 سے زیادہ گاؤں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کر دی ہے۔ کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں تقریباً 30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ حالات پر نظر بنائے ہوئی ہے اور کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس کو لے کر مستعد ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی ہاتھی کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں داخل ہوئے۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ نوکانور جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگر ہاتھیوں کی تعداد کے بارے میں بات کی جائے تو تمل ناڈو میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی 2960 ہے۔ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز