قومی خبریں

شدید بارشوں کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے ​​40 فیصد کا اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور جون میں گرمی کی لہر کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں تقریباً 30 سے ​​40 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سبزی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سبزی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور جون میں گرمی کی لہر کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں تقریباً 30 سے ​​40 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی خوردہ قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور کچھ ریاستوں میں اس سے بھی زیادہ، آلو کی قیمت 60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جب کہ بھنڈی اور پھلیاں بھی 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ یہاں تک کہ بیگن اور ادرک کی قیمتیں تین ہندسوں سے تجاوز کر گئی ہیں۔

Published: undefined

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اسی طرح آم 100 روپے فی کلو جبکہ کیلے 60 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ لیموں بھی ناسازگار موسم سے نہیں بچ پایا، جس کی وجہ سے اس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اس کے ریٹ 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہا تو سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ اگر بارشیں کم ہو جاتی ہیں، تو قیمتیں چند ہفتوں میں کم ہو سکتی ہیں، کیونکہ وسطی اور جنوبی ہندوستان سے سبزیوں کے تازہ ذخیرے سے سپلائی میں اضافہ متوقع ہے۔

Published: undefined

صارفین کے محکمے نے کہا ہے کہ جہاں تک ٹماٹر کی قیمتوں کا تعلق ہے، ہر سال اس وقت قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، تاہم ہماچل پردیش سے جلد ہی تازہ سپلائی متوقع ہے، اس ماہ کے آخر تک قیمتیں مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں کم سپلائی اور شدید بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، دونوں ریاستیں اب بھی شدید بارشوں کی زد میں ہیں، ایسا نہیں لگتا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں جلد ہی کوئی نرمی کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined