قومی خبریں

تلنگانہ میں پانی کی ٹنکی سے 30 بندر مردہ حالت میں پائے گئے

تلنگانہ کے نلگونڈہ ضلع میں ایک پانی کی ٹنکی سے 30 بندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ نندی کونڈہ میونسپلٹی کے تحت ناگرجن ساگار کے نزید واقع پانی کی ٹنکی سے بلدیہ کے ملازمین نے بندروں کی لاشوں کو باہر نکالا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگونڈہ ضلع میں بدھ کو ایک پانی کی ٹنکی سے تقریباً 30 بندر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ نندی کونڈہ میونسپلٹی کے تحت ناگرجن ساگار کے نزید واقع پانی کی ٹنکی سے بلدیہ کے ملازمین نے بندروں کی لاشوں کو باہر نکالا۔

Published: undefined

پانی کی ٹنکی کا استعمال ہل کالونی میں تقریباً 200 خاندانوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے کیا جا رہا تھا۔ بلدیہ کے ملازمین نے ٹنکی کے اوپر دھات کی چادریں نصب کر دی تھیں۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ شدید گرمی کے سبب بند پانی کے لیے دھات کی چادروں کو ہٹا کر ٹنکی میں داخل ہو گئے ہوں گے لیکن باہر نہیں آ سکے اور ڈوب کر مر گئے۔

Published: undefined

بڑی تعداد میں بندروں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقہ کے مکینوں کو اپنی صحت کی فکر ہے کیونکہ یہ سبھی اسی ٹنکی کا پانی استعمال کر رہے تھے۔ انہیں خدشہ ہے کہ بندروں کی موت 10 دن پہلے ہوئی تھی اور وہی پانی انہیں پینے کے لیے بھی دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے لاپرواہی کے کیے بلدیہ کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined