راجستھان کے جودھپور میں 3 سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی کا ایک وحشیانہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ خبر کے مطابق بچی مندر کے باہر اپنی ماں کے ساتھ سو رہی تھی، تبھی ملزم معصوم بچی کو ٹافی دلانے کے بہانے بہلا پھسلا کر وہاں سے لے گیا اور درندگی کی انتہا کرتے ہوئے اسے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ صبح ساڑھے چھ بجے جب ایک چارہ بیچنے والی خاتون وہاں پہنچی تو اس نے بچی کو بیہوشی کی حالت میں دیکھا، اس کے جسم سے خون نکل رہا تھا اور اس کے ہونٹ پر کاٹنے کے نشان تھے۔ خاتون نے اس کی اطلاع لوگوں کو دی۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ ملزم شخص بچی کو گود میں لے جا رہا ہے۔ پولیس نے بعد میں اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
معصوم کے ساتھ درندگی کے واقعہ پر ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے 'ایکس' پر لکھا کہ جودھپور میں 3 سال کی معصوم بچی کے ساتھ آبروریزی کا واقعہ جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس سے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔ انہوں نے آگے لکھا "راجستھان کے عوام میں اس طرح کے واقعات سے خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ یہ حکومت اور پولیس کے ڈھیلے رویہ سے مجرمین کے بے خوف ہونے کی مثال ہے۔" گہلوت نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جودھپور میں دن دہاڑے فائرنگ، لوٹ پاٹ، قتل اور آبروریزی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور قانونی نظام پوری طرح سے ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بھجن شرما سے کئی بار ریاست میں جرائم کی روک تھام کے لیے سخت قدم اٹھانے کی اپیل کئے جانے کی بات بھی کہی۔
Published: undefined
راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بھی واقعہ پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جودھپور میں معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت سماج اور سسٹم پر بدنما داغ ہے۔ حیوانیت کرنے والے درندوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ راجستھان میں قانونی نظام پوری طرح ختم ہوچکا ہے، خاتون تحفظ کا نام و نشان نہیں ہے۔ جودھپور، باڑمیر، پالی، ناگور، جھنجھنو اور الور میں آبروریزی کے واقعات نے عام آدمی کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined