نئی دہلی: کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون پہلے دریافت ہونے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے تین گنا زیادہ متعدی ثابت ہوا ہے یعنی اس کے پھیلنے کے امکانات ڈیلٹا ویرینٹ سے تین گنا زیادہ ہیں۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو اومیکرن کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات لینے کی صلاح دی گئی ہے۔ چنئی، ممبئی جیسے کئی بڑے شہروں میں کرسمس اور نئے سال کے جشن کے پیش نظر بھیڑ کم جمع ہوں اس کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
مرکز نے اس سلسلے میں ریاستوں کو خط لکھا تھا۔ خط کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچ چکا ہے۔ اس لیے دور اندیشی کو اپناتے ہوئے مقامی اور ضلعی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وائرس کے رجحانات اور انفیکشن کی جگہوں سے متعلق ڈیٹا کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔
Published: undefined
کرناٹک ریاست میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک کسی بھی پارٹی یا پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ کووڈ-19 اور اومیکرون کے ویرینٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے سال کے جشن کے سلسلے میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ چنئی نے مقامی ایجنسیوں کو ساحلوں پر بھیڑ جمع ہونے سے روکنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی نے ممبئی میں لوگوں سے کرسمس اور نئے سال کی پارٹیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں شرکت کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ ہجوم سے گریز کریں۔ ہوٹلوں، ریستوراں، مالز، بارز اور دیگر عوامی مقامات سے کہا گیا ہے کہ وہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز