قومی خبریں

جیتن سہنی قتل کے سلسلے میں مزید 3 ملزمان گرفتار، ایس ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم دستاویزات برآمد

وکاسشیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی کے والد کے قتل کیس میں پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری کلیدی ملزم کاظم انصاری کی نشان دہی پر کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دربھنگہ: وکاسشیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی کے والد کے قتل کیس میں پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری کلیدی ملزم کاظم انصاری کی نشان دہی پر کی گئی ہے۔ دربھنگہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگوناتھ ریڈی نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے واردات سے دیسی شراب کے 38 خالی پاؤچ بھی برآمد کئے ہیں۔ تمام خالی پاؤچز کو ایف ایس ایل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ریڈی نے کہا کہ تحقیقات کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے نام ستارے عرف چھیدی، چھوٹا لہری، اور آزاد ہیں۔ یہ تینوں کاظم انصاری کے ساتھ اس واردات کو انجام دینے میں ملوث تھے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ستارے عرف چھیدی نے مقتول سے 20 ہزار روپے سود پر لیے تھے۔ جس کے عوض جیتن سہنی نے اس کی موٹر سائیکل اور کاغذات اپنے پاس جمع کرائے تھے۔ وہیں، اس قتل میں ملوث چھوٹے لہری نے سود پر 6 ہزار روپے لیے تھے اور اس کے بدلے میں اس کی زمین کے کاغذات رکھے گئے تھے۔ آزاد اس کیس میں ان لوگوں کے ساتھی کے طور پر کام کر رہا تھا۔

Published: undefined

ایس ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود ایک صندوق سے 23 کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو زمین کے کاغذات ہیں اور باقی سودی کاروبار سے متعلق دستاویزات ہیں۔ ایس ایس پی جگوناتھ ریڈی نے کہا کہ کاظم انصاری کے بیان کے مطابق ان چاروں نے مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس اب آلہ قتل یعنی اس ہتھیار کی تلاش کر رہی ہے جس سے جیتن سہنی کا قتل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined