جموں: پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے کناچک کے دیاران علاقے میں تین مقناطیسی آئی ای ڈیز جنہیں ڈرون کے ساتھ پے لوڈ کے طور منسلک کیا گیا تھا، کو گرا کر تباہ کر دیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف نے پیر کی رات کناچک علاقے میں ڈرون سرگرمی دیکھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سرگرمی دیکھتے ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے ڈورن کی طرف کچھ گولیاں چلائیں۔ ان کا بیان میں کہنا تھا کہ اس کے فوراً بعد ایک پولیس پارٹی کو تعینات کیا گیا جس نے علاقے میں انٹی ڈرون ایس او پی کی پیروی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کو رات کے گیارہ بجے دیکھا گیا اور اس پر دوبارہ گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ڈورن کے ساتھ منسلک پے لوڈ کو نیچے گرایا گیا تاہم ڈورن کو نیچے گرانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ پے لوڈ میں ایک ٹفن بکس میں تین مقناطیسی آئی ای ڈیز رکھی گئی تھیں جن کے ساتھ ٹائمر تین گھنٹے، آٹھ گھنٹے وغیرہ مختلف اوقات کا سیٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈیز کو کنٹرول شدہ دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز