فرید آباد: ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے تھانوں سے 29 ہزار لیٹر شراب غائب ہے۔ ایک دو نہیں بکہ شہر کے کل 30 میں سے 25 تھانوں سے 29 ہزار لیٹر شراب غائب ہونے سے ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ اس معاملے میں افسران لب کشائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جبکہ سوال یہ بھی پیدا ہو رہا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں شراب آخر کس طرح غائب ہو گئی؟
Published: undefined
غائب ہونے والی شراب فرید آباد کے پولیس تھانوں کے مال خانوں میں رکھی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ فرید آباد پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی تقریباً 50000 لیٹر دیسی اور کچی شراب، تقریباً 30000 لیٹر انگریزی شراب اور تقریباً 3000 کین بیئر ضبط کی گئی تھی، اس سلسلہ میں تقریباً 825 مقدمات بھی درج ہوئے تھے۔ جبکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، ضبط شراب کو متعلقہ تھانوں کے مال خانہ میں رکھا جاتا ہے۔
Published: undefined
معاملہ کا تصفیہ ہونے کے بعد وقتاً فوقتاً ضبط کی گئی شراب کو ختم کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے۔ اس سال فرید آباد کے تقریباً 25 تھانوں سے تقریباً 20000 لیٹر دیسی شراب اور 9000 لیٹر انگریزی شراب غائب ہو گئی۔ اس معلومات کا انکشاف خود پولیس کے اعداد و شمار سے ہوا ہے۔ ایسے حالات میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ آخر اتنی مقدار میں شراب کہاں غائب ہو گئی۔
Published: undefined
جب شہر کے محفوظ ترین مقامات یعنی تھانوں سے شراب کے غائب ہونے کا سوال متعلقہ پولیس افسران سے پوچھا گیا تو ان کے پاس وہی پرانا جواب تھا جو ملک کے مختلف اضلاع کے مختلف تھانوں کی پولیس اس طرح سے شراب کے غائب ہونے کے بعد اپنے دفاع میں دیتی ہے، ’کہ شراب چوہے پی گئے!‘
Published: undefined
خیال رہے کہ دیسی شراب کی بوتلیں زیادہ تر پلاسٹک کی ہوتی ہیں اور برآمد ہونے والی کچی شراب بھی عموماً پلاسٹک کے بڑے ڈرموں میں ہی رکھی جاتی ہے، جنہیں چوہے کاٹ سکتے ہیں لیکن اس معاملہ میں 9 ہزار لیٹر انگریزی شراب بھی غائب ہے، جو شیشہ کی بوتلوں میں رکھی جاتی ہے!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز