نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,230 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے، جس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42570165 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 83 لاکھ 96 ہزار 788 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2827 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران مزید 24 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 524181 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 19 فعال کیسز بڑھ کر 219 ہو گئے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 26 کا اضافہ ہونے سے یہ تعداد 1030838 پر پہنچ گئی ہے، جب کہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 10735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 155 بڑھ کر 3150 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 317 بڑھ کر 6472911 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69342 ہو گئی۔ کرناٹک میں، کورونا کے فعال معاملات 17 بڑھ کر 1943 ہو گئے ہیں، جب کہ 150 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر3907085 ہو گئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 40105 پر مستحکم ہے۔
Published: undefined
تلنگانہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 14 بڑھ کر 391 ہو گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 787933 تک پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں 10 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 183 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1213467 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 10,944 پر مستحکم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز