نئی دہلی: گذشتہ 3جولائی سے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے جہاں اب تک 59فلائٹوں سے کل 22ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔اس سال دہلی سے قریب 24ہزار عازمین روانہ ہونگے جبکہ پورے ملک سے 2لاکھ عازمین حج دیارحرم کو روانہ ہوں گے ۔ اتوار کی رات ایک بجکر چالیس منٹ پر روانہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارہ سے حج کمیٹی کی جانب سے28بغیر محرم خواتین عازمین کو بھیجا گیا۔
Published: undefined
ریاست دہلی سے پہلی بار بغیر محرم حج کےلئے جانے والی ان 28خواتین کی روانگی کے لیے حج کمیٹی نے خصوصی انتظامات کے تحت ترکمان گیٹ پر واقع اپنے دفتر حج منزل سے لے کر ایئر انڈیا کے طیارے میں نشست دلانے تک اپنے اسٹاف ممبران اور خصوصی رضاکاران کی تعیناتی کی۔حج کمیٹی کے افسران اور دیگر اسٹاف ممبران کو پہلے سے ہی خصوصی ہدایات جاری کرکے کہہ دیا گیا تھا کہ ان خواتین عازمین کے لیے تمام تر سہولیات اور تعاون کو یقینی بنائیں۔
Published: undefined
مرکزی حج کمیٹی کے کوآرڈینٹرعرفان احمد نے حاجیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ساتھ ہی ملک کی امن و سلامتی اور ترقی کےلئے دعا کی گزارش کی ۔عرفان احمد نے کہا کہ ہم نے حاجیوں کو دقت اور پریشانی سے بچانے کےلئے عالمی سہولتیں مہیا کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ بغیر محرم خواتین کو حج کی سہولت ایک انقلابی قدم اورفیصلہ تھا،جو خواتین اتنی استطاعت نہیں رکھتی تھیں کہ اپنے ساتھ کسی محرم کا بار بھی اٹھائیں وہ اب سفر حج پر جانے کے قابل ہوگئیں۔ جہاں دولوگوں کا ایک ساتھ خرچ برداشت کرنا ہوتا تھا وہ اب نہیں ہوتا اور خواتین اپنے چار چار کے گروپ کے ساتھ بہ سہولت سفر حج پر روانہ ہورہی ہیں۔
Published: undefined
اس بار 2340خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت ملی تھی ہم نے اسے سوفیصدقبول کرتے ہوئے اتنی ہی خواتین کو حج پر روانہ کیا۔حج کےلئے روانہ ہوتے ہوئے خواتین عازمین جو بغیر محرم کے حج پر جارہی تھیں ،نے کہا کہ اگر بغیر محرم اجازت نہیں ہوتی تو کبھی ہمارا حج کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا۔
Published: undefined
واضح ہو کہ دہلی ملک کا سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر سات صوبوں مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، اترا کھند،چنڈی گڑھ اور جموں کشمیرکے عازمین حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔اس سال دہلی سے کل 64پروازوں سے تقریباً24000عازمین کو روانہ ہونا تھاجن میں سے اب تک59پروازوں سے 22ہزار سے زائد عازمین کا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ چکا ہے۔17 جولائی کو رات 1:40 منٹ پر آخری فلائٹ دہلی سے عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی اور آئندہ ماہ حج کے اختتام کے بعد17اگست سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز