قومی خبریں

ہاتھرس میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی

یوپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (ستسنگ) کے دوران بھگدڑ مچنے سے زائد از 100 افراد کے ہلاک ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp;جاگرن ڈاٹ کام</p></div>

تصویر بشکریہ جاگرن ڈاٹ کام

 

ہاتھرس: یوپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (بھولے بابا کا ستسنگ) کے دوران آج زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

شروعاتی رپورٹ میں ایٹہ کے سی ایم او (چیف میڈیکل آفیسر) اومیش کمار ترپاٹھی نے ستسنگ کے دوران 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پوسٹ مارٹم ہاؤس میں اب تک 27 لاشیں آ چکی ہیں۔ جن میں 23 خواتین، ایک مرد اور تین بچے شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید معلومات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ بادی النظر یہ سانحہ بھگدڑ مچنے کی وجہ سے پیش آیا۔‘‘

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ہاتھرس ضلع کے سکندرا راؤ تھانہ علاقے کے پھولرائی گاؤں میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران متعدد عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور ان کی لاشوں کو ایٹہ میڈیکل کالج پہنچایا گیا ہے۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہاتھرس میں حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کو تیز کریں۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined