لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع لکھنؤ میں پولس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 مطلوب سمیت 27 ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا ہے۔
پولس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ وزیر گنج علاقے سے پولس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے تین طمنچے برآمد کیے ہیں۔ گرفتار شخص ضلع گونڈہ کر رہنے والا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ منشیات و طمنچوں کے خریدو فروخت کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیح آباد پولس نے ایک مطلوب بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید بتایا کہ لکھنؤ پولس نے عالم باغ، کرشنانگر، سروجنی نگر، ٹھاکر گنج، بازار کھالا، تال کٹورا، غازی پور اور موہن لال گنج علاقے سے 12 مطلوب جبکہ تالکٹورہ پولس نے ایک وارنٹی کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایٹونجہ پولس نے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے ایک طمنچہ اور کچھ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جبکہ پولس نے ایک بدمعاش کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 315 بور کا طمنچہ اور کارتوس برآمد کیے ہیں۔
پولس ترجمان نے بتایا کہ عالم باغ اور غازی پور پولس نے سٹا لگانے اور جوا کھیلنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کیا ہے ان کے پاس سے تقریبا 34 ہزار روپئے کی نقدی اور سٹے لگانے کی پرچی برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالم باغ پولس نے اتوار کو دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ایک کلو 400 گرام گانجا برآمد کیا ہے جبکہ سروجنی نگر پولس نے ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے دس لیٹر کچی شراب ضبط کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined