نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 267 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 359 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,12,228 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,91,143 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 189 کم ہو کر 3,736 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,874 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 454 بڑھ کر 4,44,55,533 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 5 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں چار، راجستھان میں تین، میگھالیہ اور تریپورہ میں دو دو، جموں و کشمیر، کرناٹک، میزورم، پڈوچیری اور سکم میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹرا، اوڈیشہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی عرصے میں ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز