قومی خبریں

کلکتہ کے ’ڈاکٹر آر احمد ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال‘ میں 26 افراد کورونا سے متاثر

احمد ڈینٹل کالج اسپتال میں مجموعی طور پر خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ لیڈیز ہاسٹل سپرنڈنٹ کی 14 سالہ بیٹی بھی مثبت آئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

کلکتہ: کلکتہ کے ’ڈاکٹر آر احمد ڈیٹل میڈیکل کالج‘ میں 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کالج کے پرنسپل راجو بسواس، لیڈیز ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور ریاستی ڈینٹل کونسل کے صدر سمیت کل 26 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والی ایک ڈاکٹر اس وقت حمل سے بھی ہے۔ جبکہ ایک مریض ٹی بی کے مرض سے متاثر ہے۔

Published: undefined

کورونا متاثرین کو بیلیاگھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ احمد ڈینٹل کالج ہسپتال میں مجموعی طور پر خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ لیڈیز ہاسٹل سپرنڈنٹ کی 14 سالہ بیٹی بھی مثبت آئی ہے۔ اگرچہ احمد ڈینٹل کالج کے پاس بیرون ملک سے آنے والوں میں کوئی بھی کورونا انفیکشن سے متاثر نہیں ہے، نمونے جینوم کی جانچ کے لیے بھیجے جائیں گے۔ ایک ساتھ 26 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گروپ ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 20 جون کے بعد جمعرات کو ریاست میں یومیہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 20 جون کو ایک دن میں 2184 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ 53 افراد جاں بحق ہوتے تھے۔ مگر اس کے بعد کم ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ایک بار پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined