بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک ہندی روزنامہ کے دفتر کے 26 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہاں ایم ایس پی نگر علاقے میں واقع اس دفتر میں کام کرنے والے 57 ملازمین کے نمونے جانچ کے لئے گئے۔ ان میں سے اب تک 26 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان سبھی کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہین باقی کے تقریباً 20 ملازمین کے سیمپل لے کر جانچ کرائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس دفتر میں مقامی انتظامیہ کی ٹیم پہنچی اور اس نے دفتر کو سنیٹائز کرنے کے ساتھ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔ بھوپال ضلع میں اب تک تقریباً 3700 کورونا سے متاثر افراد ملے ہیں، جن میں سے تقریباً 2700 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ کل 122 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔ باقی لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined