نئی دہلی: ریاست گوا کے تمام بالغوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز طبی کارکنان اور کووڈ ویکسین کے مستفیدین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے ریکارڈ ٹیکہ کاری کے لئے ملک کے ڈاکٹروں، طبی اہلکاروں اور انتظامیہ کی ستائش کی۔ نیز ویکسین کے حوالہ سے حزب اختلاف کو ہدف تنقید بنایا۔
Published: undefined
حزب اختلاف پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سنا ہے کہ جو ویکسین لیتے ہیں ان میں سے بہت کم لوگوں میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بخار آتا ہے۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ بہت زیادہ بخار آ جائے تو ذہنی توازن بھی بگڑ جاتا ہے۔ ایسا ڈاکٹر لوگ بتاتے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں کہ کل ڈھائی کروڑ سے زیادہ ویکسین لگی اور رات کے 12 بجے کے بعد ایک سیاسی جماعت کا رد عمل آیا۔ ان کو بخار چڑھ گیا ہے، اس کی کوئی منطق ہو سکتی ہے کیا؟
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے طبی اہلکاروں اور ٹیکہ کاری سے وابستہ افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشوں سے ہندوستان نے ایک دن میں ہی 2.5 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی تاریخ رقم کی ہے۔ ترقی پذیر اور طاقت ور ممالک بھی ایسا نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے دیکھا کہ کیسے ملک کی نگاہیں کل کوون ڈیش بورڈ پر لگی رہیں۔ کل ہر گھنٹے 15 لاکھ سے زیادہ، ہر منٹ 26 ہزار سے زیادہ اور ہر سیکنڈ 425 لوگوں کو کورونا ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔‘‘
Published: undefined
اس دوران گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ ہم نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک کا صد فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ وزیر اعظم اور حکومت سے جو تعاون حاصل ہوا اس کی بنا پر یہ کر پائے۔ ہم نے تقریباً 42 فیصد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اب تک فراہم کی ہے اور ہم نے ویکسین کی بربادی بالکل بھی نہیں کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined