ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ممبئی میٹرو میں بزرگ شہریوں، معذور افراد اور طلباء کے لیے 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ شندے نے کہا کہ ان زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد یکم مئی سے ممبئی میٹرو میں رعایتی نرخوں پر سفر کر کے 25 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ ممبئی ون نیشنل کامن موبلٹی کارڈ استعمال کرنے والے ان زمروں کے ہزاروں مسافروں کو یہ رعایت ملے گی۔
Published: undefined
شندے نے کہا کہ ممبئی میٹرو نیٹ ورک کو بزرگ شہریوں، معذور افراد اور بچوں کی ضروریات اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس لیے انہیں ان سہولیات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہاممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ اور ایم ایم آر ڈی اے نے یہ تحفہ مہاراشٹرا ڈے کے موقع پر دیا ہے۔ بزرگ شہریوں، طلباء اور معذور مسافروں کو یہ رعایت ممبئی-1 پاس پر 45 ٹرپس یا 60 ٹرپس کے لیے ملے گی۔
Published: undefined
چیف منسٹر نے کہاکہ ’’اس سے قبل ہم نے بزرگ شہریوں کے لیے ایس ٹی بس کا سفر مفت کیا تھا اور خواتین کو بھی ایس ٹی بسوں میں 50 فیصد رعایت دی گئی تھی۔ ہم نے یہ فیصلے معاشرے کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس میٹرو سفر میں نرمی کی وجہ سے زیادہ لوگ سفر کریں گے۔ یہ سہولت 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں، 12ویں جماعت تک پڑھنے والے طلباء اور مستقل معذوری کے شکار افراد کے لیے ہے۔ ان تینوں زمروں کے مسافروں کو رعایت کے لیے کچھ ضروری درست دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز