لاک ڈاؤن کے درمیان حادثات میں مہاجر مزدوروں کی اموات کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں اور تازہ ترین خبروں کے مطابق اتر پردیش کے اوریا میں ایک انتہائی اندوہناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے جس میں 24 مہاجر مزدور ہلاک ہو گئے اور 35 دیگر زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے کم از کم 15 مزدوروں کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ اوریا کی چیف میڈیکل افسر ارچنا شریواستو نے 22 مہاجر مزدوروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Published: 16 May 2020, 9:11 AM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اتر پردیش کے اوریا ضلع میں مہاجر مزدوروں سے بھرے ڈی سی ایم میں ٹرک نے ٹکر مار دی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی فوراً پولس انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو بغرض علاج قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاجر مزدور ڈی سی ایم میں سوار ہو کر اپنی ریاستوں کی طرف جا رہے تھے اور جس وقت حادثہ ہوا گاڑی کھڑی ہوئی تھی۔ تبھی اچانک ٹرک نے انھیں ٹکر مار دی۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ نیند کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور نے گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو دیا اور یہ حادثہ سرزد ہو گیا۔
Published: 16 May 2020, 9:11 AM IST
حادثہ ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 3.30 بجے سرزد ہوا۔ چونکہ اس وقت اندھیرا تھا اس لیے راحت اور بچاؤ کام میں مقامی انتظامیہ کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انتظامیہ نے زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔ اوریا کے ضلع مجسٹریٹ ابھشیک سنگھ نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی اور کہا کہ زخمیوں میں زیادہ تر لوگ بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں۔
Published: 16 May 2020, 9:11 AM IST
اوریا کی چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ارچنا شریواستو نے حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جن 22 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، ان میں سے 15 کی حالت انتہائی سنگین ہے اس لیے انھیں سیفئی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان مہاجر مزدور میں سے بیشتر راجستھان سے بہار اور جھارکھنڈ کی جانب جا رہے تھے۔
Published: 16 May 2020, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 May 2020, 9:11 AM IST