قومی خبریں

کرناٹک: ’جن طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں جانا ہے وہ کسی دوسرے کالج میں داخلہ لے سکتی ہیں!‘

کالج انتظامیہ نے طالبات سے یہ بھی کہا ہے کہ جو حجاب پہن کر کلاس میں جانا چاہتی ہیں وہ کسی دوسرے کالج میں داخلہ کے لئے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتی ہیں

اسکول کے باہر کھڑیں طالبات، تصویر آئی اے این ایس
اسکول کے باہر کھڑیں طالبات، تصویر آئی اے این ایس 

دکشنا کنڑا (کرناٹک): کرناٹک کے دکشنا کنڑا ضلع کے ایک کالج میں زیر تعلیم 24 طالبات پر حجاب پہننے کی وجہ سے 7 دنوں کے لیے کلاس میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پتور تعلقہ کے اوپنگڈی ڈگری کالج کی طالبات کے حجاب پہن کر کلاسز میں جانے کی ضد کرنے کے سبب لیا گیا۔

Published: undefined

یہ واقعہ منگل کے روز ایسے وقت میں رونما ہوا جب کرناٹک حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن میں طالبات کے لیے یونیفارم کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور باحجاب طالبات کو کلاس رومز میں کوئی جگہ دینے پر روک لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

اگرچہ زیادہ تر طالبات بغیر حجاب ہی کلاسز میں جا رہی ہیں تاہم کچھ طالبات کا مطالبہ ہے کہ انہیں حجاب پہن کر ہی کلاسز میں جانے کی اجازت دی جائے۔ دریں اثنا، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی متعدد طالبات اپنے کالجوں سے نام کٹا رہی ہیں، تاکہ ایسے کتعلیمی اداروں میں ڈاخلہ لے سکیں جہاں حجاب کی اجازت ہے۔

Published: undefined

کالج انتظامیہ نے طالبات سے یہ بھی کہا ہے کہ جو حجاب پہن کر کلاس میں جانا چاہتی ہیں وہ کسی دوسرے کالج میں داخلہ کے لئے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتی ہیں۔

اڈوپی پری یونیورسٹی گرلز کالج کی 6 طالبات کے احتجاج کے طور پر شروع ہونے والا حجاب کا بحران گزشتہ ایک سال میں کرناٹک میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined